شکارپور میں پولیس کا ڈاکوؤں کے ٹھکانے پر ڈرون حملہ، ایک ڈاکو ہلاک

کراچی:پولیس نے کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی تحصیل لکھی غلام شاہ کے علاقے گوٹھ سلطان کمالانی جتوئی میں کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف کمالانی جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، جو مبینہ طور پر بدنام زمانہ ڈاکو شہزادہ کمالانی جتوئی کا بھائی تھا۔

پولیس کا موقف ہے کہ مذکورہ کارروائی شہید اہلکار صغیر سنجرانی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے جاری آپریشن کا حصہ تھی۔

ڈرون حملے کے دوران ایک خاتون، جو مبینہ طور پر ملزم کی والدہ بتائی جاتی ہیں، زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

Check Also

افغانستان میں دہشت گردوں کے نیٹ ورکس پر روس کو تشویش

روسی وزارتِ خارجہ نے افغانستان میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں اور ان کے اثرات کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *