بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز نے ضلع تربت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔


سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ تربت کےعلاقے جوسک میں سکیورٹی فورسزنے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

سکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے، فرار ہونے والے دہشتگردوں کا تعاقب اورعلاقے میں سرچ، کلیئرنس اورسینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں غیر متزلزل عزم کے ساتھ جاری ہیں۔

Check Also

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سےدو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *