5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع

وفاقی حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے پہلا ٹینڈر جاری کردیا اور چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل سپلائرز/مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک لفافہ بند بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار ٹن سے کم کی بولی منظور نہیں کی جائے گی۔

حکومت 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرے گی، اقدام چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کیلئے اٹھایا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی درآمد سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے کی جارہی ہے اور وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز سے استثنیٰ دیا ہے۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق حکومت کا فیصلہ ہے کہ درآمد چینی موٹے دانے اور اعلیٰ معیار کی ہوگی، اس کے علاوہ وفاقی حکومت نےچینی کی شپمنٹ کے بعد معائنہ لازمی قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام لانے کے لیے وفاقی کابینہ نے گزشتہ ہفتے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *