پشاورمیں خون کی ہولی ‘ 2خاندانوں میں فائرنگ سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

پشاور:(پبلک پوسٹ)2 خاندانوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فریقین کے مابین خٹکو پل کے علاقے میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ ارمڑ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں ملزمان نے کلاشنکوف کا استعمال کیا اور فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہیں۔ واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ لگتا ہے۔ دونوں خاندانوں کے گھر قریب ہیں۔

پولیس نے فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپا مار ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائیاں شروع کردی ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں فضل امین ، حضرت امین ، احمد ، مسماۃ (ش)، مسماۃ (ن)، مسماۃ (ح) شامل ہیں جب کہ مسماۃ (ب) زخمی ہے۔

Check Also

شارع فیصل پر ٹریکٹر کی ٹکر سے کمسن بچہ جاں بحق فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ٹریکٹر ڈرائیور پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی میں شارع فیصل پر پولیس آفس کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک کمسن بچہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *