کراچی، قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب پولیس مقابلہ،ایک زخمی سمیت 2ڈکیت گرفتار

کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد میں قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 2 مبینہ ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے قاسم آباد بس اسٹاپ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم وقاص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دوسرے ملزم احمد کو تھانے منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *