کرکٹ ورلڈ کپ 2027کے شیڈول کا اعلان کب ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی

آئی سی سی اور جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کا اعلان یکم اکتوبر کو کیپ ٹاؤن میں کریں گے۔ تقریب کے دوران ٹورنامنٹ کے لیے ٹکٹوں کی رجسٹریشن بھی شروع کی جائے گی۔

کرک بز کے مطابق 2027 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز اگلے سال 2 اکتوبر میگا ایونٹ کا فائنل 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 14 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے 10 ٹیموں کی شناخت 30 ستمبر تک مکمل ہو جائے گی۔

کوالیفکیشن کے لیے 30 ستمبر آخری تاریخ مقرر ہے، میزبان جنوبی افریقا اور زمبابوے براہ راست جگہ بنا چکے ہیں جبکہ دیگر آٹھ ٹیموں کا انتخاب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی بنیاد پر ہو گا۔

موجودہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، پاکستان چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، انگلینڈ چھٹے، سری لنکا ساتویں، افغانستان آٹھویں اور بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہے۔ یہی 8 ٹیمیں رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔ بنگلہ دیش نویں نمبر پر ہونے کے باوجود کوالیفائی کر لے گا کیونکہ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود جنوبی افریقا میزبان کی حیثیت سے پہلے ہی جگہ بنا چکا ہے۔

دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو کوالیفائرز کے مرحلے سے گزرنا ہو گا جبکہ نمیبیا کی براہ راست شرکت ابھی یقینی نہیں ہے۔

آئی سی سی یکم اکتوبر سے ورلڈ کپ ٹکٹوں کے لیے بیلٹ کا آغاز بھی کرے گا۔ شائقین فوری طور پر ٹکٹ خریدنے کے بجائے پہلے قرعہ اندازی کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 2027 ورلڈ کپ کو سیمی فائنلز اور فائنل سے قبل تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 14 کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں سے کم درجہ رکھنے والی 3 ٹیموں کے درمیان سپر سیریز ہو گی، جس میں تمام ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ اس مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچے گی۔

دوسرے مرحلے میں 30 میچز کھیلے جائیں گے، جس میں 12 ٹیموں کو 6،6 کے دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر گروپ کی ٹیمیں راؤنڈ رابن فارمیٹ میں ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گی۔ دونوں گروپس کی ٹاپ 3 ٹیمیں اور دونوں گروپس میں مجموعی طور پر اگلی بہترین پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم سپر 7 مرحلے میں پہنچے گی۔

سپر 7 مرحلے میں 21 راؤنڈ میچز ہوں گے اور اس مرحلے کی ٹاپ 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ سیمی فائنل میں سپر 7 کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کا مقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم سے ہو گا، جبکہ دوسری پوزیشن والی ٹیم تیسری پوزیشن والی ٹیم کے مدمقابل آئے گی۔ دونوں سیمی فائنلز کی فاتح ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی اور عالمی کپ کی ٹرافی کے لیے مقابلہ کریں گی۔

Check Also

ایشین گیمز: پب جی نے پاکستان کو میڈل جتوا دیا

جاپان میں جاری 20ویں ایشین گیمز میں پاکستان نے پانچواں میڈل حاصل کرلیا۔ موصولہ اطلاعات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *