بہاولپور: اولاد کے مبینہ رویے سے تنگ بزرگ میاں بیوی نہر میں کود گئے

بہاولپور میں اولاد کے مبینہ رویے سے تنگ بزرگ میاں بیوی نہر میں کود گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 75 سالہ بزرگ نہر میں ڈوب گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ششماہی نہر میں بغداد الجدید پولیس چیک پوسٹ کے قریب پیش آیا ہے۔

بزرگ شخص کی تلاش رات کی تاریکی کی وجہ سے روک دی گئی تھی تاہم صبح ہوتے ہی آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

Check Also

آن لائن رائیڈ پر تلخی؛ رکشہ ڈرائیور نے خاتون کا نمبر رشتہ ایپ پر ڈال دیا

لاہور: آن لائن رائیڈ پر تلخی کا بدلہ لینے کے لیے رکشہ ڈرائیور نے خاتون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *