سندھ حکومت کی لائسنس ہولڈرز کو اسلحہ خفیہ طریقے سے ساتھ لےکر چلنے کی اجازت

کراچی:حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس یافتہ افراد کو اب اسلحہ لیکر چلنے کے سلسلے میں کسی اضافی پرمٹ کے بغیر خفیہ طریقے سے اسلحہ ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے کے مطابق یہ فیصلہ شہریوں کے تحفظ اور ان کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

تاہم انہیں یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اسلحہ کی نمائش یا اسے لہرانے سے گریز کریں کیونکہ قانوناً اس کی اجازت نہیں ہوگی۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *