انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آخری دن،تمام بینک آج رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

کراچی:لک بھر میں آج تمام کمرشل بینک رات 10 بجے کھلے رہیں گے جہاں ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات پر ملک بھر میں آج تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، جہاں ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔

بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات بشمول انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر آن لائن ذرائع تک بلا تعطل رسائی کو یقینی بنائیں، تاکہ ٹیکس دہندگان آن لائن اپنے سرکاری واجبات اور ٹیکسوں کی ادائیگی کر سکیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی درخواست پر کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ (ڈیڈ لائن) سے قبل اپنی سرکاری ادائیگیوں کا عمل مکمل کر سکیں۔

بینکوں کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 ستمبر کو متعلقہ شاخوں کو تب تک فعال رکھیں جب تک کہ ضرورت ہو، تاکہ نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلی ٹیشن ٹیکنالوجیز (NIFT) کے ذریعے ہونے والے سرکاری لین دین کے لیے ‘اسپیشل کلیئرنگ’ کے انتظامات کو ممکن بنایا جا سکے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *