گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے علاقے گوپس میں گلیشیئر پھٹنے سے آنے والے سیلاب نےتباہی مچا دی، پہاڑ پر موجود چرواہے نے گلیشیئر پھٹنے کی گاؤں والوں کو بروقت ٹیلی فون پر اطلاع دے کر انسانی جانیں بچائیں۔
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پہاڑ پر پھنسے چرواہے اور اس کے خاندان کو پاک فوج نے ریسکیو کر لیا، چرواہا بروقت اطلاع نہیں دیتا تو کئی جانیں لینڈ سلائیدنگ کی نذر ہوجاتیں۔
تالی داس میں 30 مکانات ڈوب گئے، شہری بچ گئے، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ گلیشیئر پھٹنے کی بروقت اطلاع پہاڑ پر موجود چرواہے انصار نے ٹیلی فون پر دی، جس پر مقامی افراد نے رات میں ہی فوری گھروں کو خالی کر دیا۔
چرواہے انصار نے شہریوں کی جان تو بچالی، لیکن وہ خود اپنے خاندان کے 6 افراد کے ساتھ پہاڑ کے اوپر پھنس گیا، پاک فوج نے ریسیکو آپریشن کرکے مکینوں کو اطلاع دے کر سیلاب سے بچانے والے چرواہے کو بچا لیا۔
THE PUBLIC POST