خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟وزیراعظم آج صدر مملکت اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد: خیبر پختونخوا کے مستقبل سے متعلق اہم مشاورتوں اور ممکنہ فیصلوں کے حوالے سے آج کا دن اہم قرار دیا جارہا ہے۔
تصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں خیبرپختونخوا کے سیاسی مستقبل کے بارے میں مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور دیگر نے شرکت کی۔

سیاسی صورتحال پر آج ایوان صدر میں بھی اجلاس ہوگا، وزیراعظم صدر پاکستان کو خیبر پختونخوا کی بگڑتی سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے

اجلاس میں کے پی کے سے متعلق تمام آئینی اور قانونی آپشنز زیر غور آئیں گے، تمام قانونی پہلو بھی زیر بحث آئیں گے۔

مشاورت میں صوبائی حکومت کی بدترین گورننس کی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ سے مکمل لاتعلقی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

جلاس کے بعد وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے۔

Check Also

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین لیگ کو سال بھر متحرک رکھنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *