سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

سندھ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔

سندھ کابینہ نے سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی درخواست پر سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

Check Also

گلشنِ اقبال میں کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک سیون میں کمسن بچوں کے مبینہ اغوا کی کوشش کی گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *