بھارتی حکومت اپنے شہریوں کے خون پرسیاست کر رہی ہے:مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اپنے ہی شہریوں کے خون پر سیاست کر رہی ہے،

ہم پہلگام واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، انہیں انصاف دلانے کی بات کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی سرحد پار کی تو یہ اس کی تاریخی بھول ہوگی۔ پورا پاکستان اپنی بہادر افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، جس طرح کی جارحیت ہوگی، اسی طرح کا منہ توڑ جواب ملے گا۔

دوست ممالک سمیت پوری دنیا جان چکی ہے کہ امن کا دشمن اور دہشت گردوں کا سرپرست بھارت ہے، ہم امن کے داعی ضرور ہیں مگر جنگ مسلط کی گئی تو انجام بھارت خود لکھے گا، اللہ کے کرم سے، اللہ کے فضل سے دشمن کا غرور خاک میں ملانے کو تیار ہیں۔

Check Also

کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی (پبلک پوسٹ)کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *