کراچی؛ ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق

کراچی: سپرہائی وے نیو سبزی منڈی کے قریب ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نیو سبزی منڈی مرجان ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ ساجد اللہ ولد سراج خان کے نام سے کی گئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کروائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Check Also

ادکارہ عائشہ نور نے اسلام کی خاطر شوبز سے دوری اختیار کر لی

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان عائشہ نور کی اسکرین سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *