ایرانی ریال کی قدر میں مزید کمی، امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15 لاکھ تک گر گیا

ایران میں معاشی بحران کے دوران ایرانی ریال کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 15 لاکھ تک گر گیا ہے جو اب تک کی کم ترین سطح ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایکسچینج کی دکانوں پر یہی شرح پیش کی جا رہی ہے جبکہ ایران سخت بین الاقوامی پابندیوں اور کئی برسوں کی بدانتظامی کے باعث شدید معاشی دباؤ کا شکار ہے۔

ایرانی ریال کی قدر میں یہ کمی تہران کے گرینڈ بازار میں دکانداروں کی جانب سے احتجاجاً دکانیں بند کیے جانے کے تقریباً ایک ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ اس احتجاج کی وجہ ایرانی ریال کی تیز گراوٹ اور خراب ہوتی معیشت بتائی گئی تھی۔

بعد ازاں یہ مظاہرے کئی دیگر شہروں تک پھیلنے کے ساتھ ساتھ پرتشدد صورت اختیار کر گئے تھے جو حکومت کے لیے ایک سنجیدہ چیلنج بن گئے تھے۔

Check Also

سزایافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، اس کا گلا دبایا گیاڈاکٹروں کا دعویٰ

انسانی اسمگلنگ اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی موت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *