پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار سعود نے اداکارہ نادیہ خان کو انڈسٹری میں فساد پیدا کرنے والی شخصیت قرار دے دیا۔
حال ہی میں سعود نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ پروگرام میں شریک حاضرین کے سوالات کے جواب بھی دیے۔
اداکار سے ایک خاتون کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آج کل پوڈ کاسٹ کا دور ہے اور لوگ شہرت حاصل کرنے کیلئے پرانی باتیں کرتے ہیں اس پر آپ کے کیا خیالات ہیں؟
خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سعود نے کہا کہ آج کل یہ بہت ہورہا ہے ایک دوسرے کو عزت دینا کم ہوتا جارہا ہے، میں ایک انٹرویو میں دیکھ رہا تھا ایک خاتون ہے جو متنازع سوالات کرتی ہیں اور مجھے یہ بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نادیہ خان نے بزنس مین کی بیٹی کے ساتھ بھی سوالات کیے ہیں، انہوں نے انڈسٹری میں کافی فساد کیے ہوئے ہیں، خاتون نے پہلے اداکار ہمایوں سعید کیلئے کچھ بولا اور پھر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کیلئے، دل میں سب کے نفرتیں پیدا کرتی ہیں۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری بہت اچھی ہے، یہ متنازع باتیں کچھ وقت کیلئے ہوتی ہیں اور 3 دن بعد یہ کم ہوجاتی ہیں۔
THE PUBLIC POST