طالبہ لائبہ کی خودکشی کا کیس:ملزم نعمان سے 21لاکھ روپے ریکور

طالبہ لائبہ کی خودکشی کے کیس میں ملزم نعمان سے 21 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔

ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ملزم کا ریکارڈ متعلقہ اداروں سے حاصل کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکسائز اسلام آباد میں ملزم کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ ملزم نعمان مانسہرہ میں فراڈ کے مقدمے میں اشتہاری ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ریکوری مکمل ہونے کے بعد ملزم کو مانسہرہ پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

Check Also

سوات:‌ سیدو شریف اسپتال میں 6افغان ڈاکٹروں کو کام سے روک دیا گیا

سوات: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں واقع سیدو شریف اسپتال میں چھ افغان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *