کاسمیٹک سرجری نے اشنا شاہ کا چہرہ کس طرح بگاڑ دیا تھا؟ اداکارہ کا انکشاف

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کس طرح ایک کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے ان کا چہرہ بگڑ گیا تھا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں کاسمیٹک پروسیجرز پر بات کرتے ہوئے اشنا شاہ کا کہنا تھا کہ وہ اب کاسمیٹک سرجری کروانے سے بہت ڈرتی ہیں کیونکہ ایک بار انہوں نے فلرز کروائے تھے جو چہرہ خراب ہونے پر نکلوانے پڑگئے تھے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں نیند کے مسائل کا سامنا رہتا ہے جس کی وجہ سے انکی آنکھوں کے گرد ہلکے ہیں۔ ایک ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ فلرز سے یہ مسئلہ ٹھیک ہو سکتا ہے اس لئے انہوں نے فلرز کروا لئے اور اس سے آنکھوں کے گرد موجود ہلکے ختم بھی ہوگئے۔

اشنا نے مزید کہا کہ جب انکے فلرز کچھ ماہ بعد ختم ہوئے تو ایک سیلون گئیں جہاں انہیں بیوٹیشن نے بتایا کہ یہ فلرز تو وہ بھی کردیتی ہے اور اداکارہ نے اس سے پھر سے فلرز کروا لیے مگر اس سے فلرز کروانے کے بعد انکی آنکھیں بُری طرح سوج گئیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی آنکھیں اس قدر سوج گئیں کہ چہرہ ہی عجیب ہوگیا اور انہیں وہ فلرز فوری نکلوانے پڑے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ اس واقعے کے بعد سے وہ کسی بھی قسم کی کاسمیٹک سرجری سے ڈرتی ہیں۔

Check Also

انوپم کھیر کو اشوکا ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر کو ان کی فنی خدمات کے باعث اشوکا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *