پشاور:حسن خیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،ایک اہلکار شہید، 3زخمی

پشاور کے علاقے حسن خیل میں پولیس چوکی اسپین میلہ پر دہشت گردوں کے حملے میں 1 پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

سی سی پی او کے مطابق گزشتہ رات 30 سے زائد دہشت گردوں نے حسن خیل کی پولیس چوکی پر حملے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے 16 جوانوں نے حملہ ناکام بنا دیا۔

دہشت گردوں نے پولیس چوکی اسپین میلہ کو دو اطراف سے نشانہ بنایا، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والے 7 دیسی ساختہ بموں (آئی ای ڈیز) کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

Check Also

سونے کی قیمت میں ساڑھے 11 ہزار روپے کا اضافہ،چاندی بھی مہنگی ہوگئی

کراچی: عالمی ومقامی صرافہ مارکیٹوں میں غیریقینی صورتحال کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *