انگلینڈ کرکٹ ٹیم ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا۔
پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سہ ملکی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی ہوٹل پہنچ گئی، انگلش ٹیم کل بروز ہفتہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

ٹرائی سیریز کا افتتاحی میچ 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانیسیاحت

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں 20 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

ٹرائی سیریز کے میچز راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے، فائنل 31 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Check Also

یونس میمن اور عمیر خان کا اردو فیملی کھیل “شوہر مچائے شور”27 نومبر کو آرٹس کونسل میں پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر) کراچی تھیٹر کے معروف ڈائریکٹر یونس میمن سرگرم یونیورسل پروڈکشن ہاؤس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *