رنبیر کپور کی 78لاکھ روپے کی گھڑی کی خاص بات کیا؟

بھارتی اداکار رنبیر کپور کی 78 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی گھڑی نے فلم ’رامائن‘ کی بین الاقوامی ٹریلر لانچ تقریب میں توجہ حاصل کر لی۔

بنگلورو میں 15 اکتوبر کو ہونے والی تقریب میں رنبیر کپور، سائی پلوی، روی دوبے، یش، راکول پریت سنگھ، ہدایت کار نتیش تیواری اور موسیقار اے آر رحمٰن سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر رنبیر کپور نے مداحوں سے کنڑ زبان میں گفتگو کی، جس پر حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیں اور خوشی کا اظہار کیا۔

رنبیر کپور نے بتایا کہ میں نے کنڑ زبان کا صرف ایک جملہ سیکھا ہے، تاہم اگلی ملاقات تک اپنے ساتھی اداکار یش سے مزید جملے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

تقریب کے دوران رنبیر کپور نے جیکب اینڈ کمپنی کی ’ایپک ایکس رام جنم بھومی روز گولڈ اسپیشل ایڈیشن‘ گھڑی پہن رکھی تھی، جس کی قیمت ویب سائٹ کے مطابق 78 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

اس گھڑی کی خاص بات اس پر کی گئی نفیس کندہ کاری ہے، جس میں مندر کا چھوٹا نقش، کمان اٹھائے ہندو دیوتا رام اور ہنومان کی شبیہ شامل ہیں۔

گھڑی کے ڈائل اور بیزل پر ہندو دیوتاؤں سے متعلق نقوش اور تحریریں بھی موجود ہیں۔

نارنجی رنگ کے پٹے والی اس گھڑی کا بکل روز گولڈ سے تیار کیا گیا ہے، ایپک ایکس کلیکشن 2015ء میں متعارف کرائی گئی تھی، جبکہ 2022ء میں اس میں نمایاں تبدیلیاں کی گئیں اور مختلف ماڈلز میں نئے مواد متعارف کرائے گئے۔

کمپنی کی گھڑیوں میں تاج محل، انڈیا گیٹ، گیٹ وے آف انڈیا اور قطب مینار کے نقش بھی شامل ہیں، جنہیں ٹائٹینیئم پر نفاست سے تیار کیا گیا ہے۔

Check Also

معروف ٹی وی اور اسٹیج پروڈیوسر ذاکر حسین شاندار قوالی نائٹ کا اہتمام کرینگے

کراچی(شوبز رپورٹر) معروف ٹی وی اور اسٹیج پروڈیوسر ذاکر حسین بہت جلد شہرِ قائد میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *