اداکارہ سپنا غزل، اداکاری سے پروڈیوسر تک کا سفرقابلِ رشک رہا،اور نئی اداکاراؤں کیلئے مشعل راہ ہے

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) کراچی تھیٹر کا فخر اور فیملی تھیٹر کی شان سمجھی جانے والی بے مثال اداکارہ سپنا غزل کا اداکاری سے پروڈیوسر تک کا سفر انتہائی قابلِ رشک اور نئی آنے والی اداکاراؤں کے لیے مشعلِ راہ ہے سپنا غزل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے کردار کی گہرائی تک جاتی ہیں اور اپنے کردار کو پوری طرح اپنے اوپر طاری کر لیتی ہیں ان کی دوسری بڑی خوبی یہ ہے کہ ان کے کام میں یکسانیت نہیں ہے،

ان کا ہر کردار پہلے کیے گئے کردار سے بالکل مختلف ہوتا ہے، جو انہیں ہجوم سے الگ اور منفرد بناتا ہےسپنا غزل صاف ستھری پرفارمنس کی علامت سمجھی جاتی ہیں ڈرامے کے دوران پرفارمنس میں وہ کبھی بھی ذو معنی جملے نہیں بولتیں، یہی وجہ ہے کہ فیملیز ان کو بے حد پسند کرتی ہیں اور ان کے نام پر فیملیز کا رش تھیٹر کا رخ کرتا ہے وہ ایک حساس طبیعت کی مالک ہیں، ہر کسی کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہوتی ہیں شوبز کے 25 سالہ طویل فنی کیرئیر میں ان کا آج تک کوئی ایک اسکینڈل نہیں بن سکا،

ان کا فوکس ہمیشہ صرف اور صرف اپنے کام پر رہا ہے، جو آج کے دور میں ایک مثال ہےسپنا غزل اداکاری کے ساتھ ساتھ فنِ رقص میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں فلمسٹار رانی پر فلمایا گیا امر گیت “جو بچا تھا وہ لٹانے کے لیے آئے ہیں، آخری گیت سنانے کے لیے آئے ہیں” اور فلمسٹار ممتاز پر فلمایا گیا گیت “کبھی تو دلدار انہیں پیار آئے گا، جان جائے گی اعتبار آئے گا” ان گیتوں پر سپنا غزل کی لائیو پرفارمنس کو کون بھول سکتا ہے؟ جب وہ اسٹیج پر ان گیتوں پر رقص کرتی ہیں تو ماضی کی حسین یادیں تازہ ہو جاتی ہیں

سپنا غزل کے حالیہ کارنامے، سپنا غزل نے حالیہ سپرہٹ حب الوطنی پر مبنی کھیل “محافظ” جو کہ پولیس فورس کی لازوال قربانیوں پر مشتمل تھا، اس کھیل میں مرکزی کردار شمیر راہی نے انتہائی خوبصورتی سے نبھایا سپنا غزل کا کردار بھی بہت اہم تھا سپنا غزل نے دو خوبصورت اردو گیتوں پر ساتھی فنکار عمران نواز کے ہمراہ بہترین پرفارمنس دے کر داد سمیٹی اور کھیل کے وائنڈ اپ میں وہ اپنی کردار نگاری اور لیڈی پولیس کے رول میں بازی لے گئیں

اس کے علاوہ زاہد شاہ کے کھیل “بیٹی رانی” میں سپنا غزل کی کردار نگاری لاجواب رہی رواں ہفتے میں میوزیکل پروگرام میں بھی سپنا غزل نے بہترین رقص پرفارمنس پیش کی اور میلہ لوٹ لیا سپنا غزل نے گزشتہ ہفتے ہونے والے گجراتی ایوارڈ تقریب میں بطور ہوسٹ بھی بہترین فرائض ادا کیے مستقبل میں وہ بطور ہوسٹ بھی پروگرامز کی میزبانی کرتی نظر آئیں گئیں جو کہ خوش آئند بات ہے

سپنا غزل اس وقت کراچی تھیٹر کی موسٹ پاپولر اور مصروف ترین اداکارہ کے طور پر شمار کی جاتی ہیں، نوے فیصد ڈراموں کا حصہ لازمی ہوتی ہیں اور ان کا حالیہ سب سے بڑا کارنامہ “بطور پروڈیوسر پہلا کھیل” اگر تم برا نہ مانو” تھا۔ اس کھیل کو کامیابی کے ساتھ پیش کر کے وہ کامیاب ڈرامہ پروڈیوسر کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں واضح رہے کہ اس کامیاب کھیل کے ڈائریکٹر نامور ہدایت کار الیاس ندیم تھے اور تھیٹر کے سپر اسٹار سلیم آفریدی نے اہم کردار ادا کیا تھا شائقین کو اب سپنا غزل کے بطور پروڈیوسر اگلے بڑے کھیل کا شدت سے انتظار ہے

Check Also

کراچی؛ لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری؟ بابا لاڈلہ کے بیٹے کا وحشیانہ اقدام

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *