اداکارہ میرا کیریئلٹی شو میں دھماکے دار انٹری

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے مقبول پاکستانی ریئلٹی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دے کر گھر والوں سمیت مداحوں کو بھی حیران کر دیا۔

میرا سفید شرٹ اور جینز میں شو کے گھر میں داخل ہوئیں جہاں ان کی قریبی دوست و شو کی کنٹسٹنٹ لیلیٰ انہیں دیکھتے ہی خوشی سے ان کے استقبال کیلئے آگے بڑھیں جبکہ دیگر شرکا بھی اداکارہ کی اچانک آمد پر حیران نظر آئے۔

میرا کی انٹری کے بعد شو میں مزید دلچسپ صورتحال پیدا ہونے کی توقع کی جا رہی ہے، خصوصاً میرا اور لیلیٰ کی دوستی نے ناظرین کی توجہ حاصل کر لی۔

یہ میرا کا ریئلٹی ٹی وی کا پہلا تجربہ نہیں، وہ اس سے قبل شادی پر مبنی ریئلٹی شو ’سوئمبر‘ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

Check Also

شاہ رخ خان فلموں میں نہیں آنا چاہتے تھے،پھر اداکار کیوں بنے؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے ایک بار یہ انکشاف کیا تھا کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *