نیو کراچی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس نے مشکوک کار کو روکا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5 ڈاکو مارے گئے۔

ہلاک ملزمان سے پستول، کلاشنکوف موبائل فون اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گولی ایس ایچ او کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگی۔

ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

Check Also

پی ٹی آئی لانگ مارچ، اسلام آباد میں رینجرز کی تعیناتی میں 15اکتوبر تک توسیع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیشِ نظر حکومت نے سکیورٹی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *