پاکستان سے میچ سے ایک دن قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ سے ایک دن قبل بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی کو انجری ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسپن بولنگ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی کل شیڈول پاک بھارت میچ میں شرکت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشر پٹیل گزشتہ روز عمان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

وہ میچ میں 15 ویں اوور کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں نیچے گرے تھے جس کے بعد ان کا سر زمین پر لگا تھا۔ بعدازاں وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور دوبارہ فیلڈنگ کرنے کے لیے واپس نہیں آئے تھے۔

اب اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اکشر پٹیل کی پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کے حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ کہا نہیں جاسکتا۔

Check Also

“پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟” سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال

بھارت کی ریاست پنجاب میں سیاسی ہلچل اس وقت مچ گئی جب کانگریس کے سابق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *