کراچی؛ لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری؟ بابا لاڈلہ کے بیٹے کا وحشیانہ اقدام

کراچی: کراچی کے علاقے لیاری میں گینگسٹرز کی دوبارہ انٹری کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جہاں گینگ وار کمانڈر کے بیٹے کے وحشیانہ اقدام کا پتا چلا ہے۔
لیاری میں ایک نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کا واقعہ پیش آیا ہے۔ موبائل ویڈیو میں نوجوان کو برہنہ کر کے رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کے مطابق تشدد کرنے والے شخص نے پہلے چمڑے کی بیلٹ سے نوجوان کو زدوکوب کیا اور بعد ازاں رسیوں سے جکڑے ہوئے اسی نوجوان کو ڈنڈے سے بھی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

موبائل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ نوجوان کی گردن، پاؤں اور بازو کو مضبوطی سے رسیوں سے باندھا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوجوان کو برہنہ کر کے اس کے ساتھ انسانیت سوز سلوک اور تشدد کرنے والا شخص مبینہ طور پر بدنام زمانہ گینگ وار کمانڈر بابا لاڈلہ کا بیٹا ہے۔

Check Also

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سےدو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *