تہران: ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ عسکری صلاحیتیں ماضی کے مقابلے میں کم از کم ڈیڑھ گنا زائد ہوچکی ہیں، جنگ میں شدت آنے کی صورت میں پاسداران انقلاب کے پاس مخالفین کو حیران کرنے والے نئے ہتھیار اور صلاحیتیں موجود ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی عسکری طاقت میں مقداری اور معیاری دونوں سطحوں پر اضافہ ہوا ہے۔
اُنہو ں نے کہا کہ میزائلوں، ڈرونز اور دیگر فوجی سازوسامان کی پیداوار مسلسل جاری رہی ہے بلکہ اس میں مزید توسیع بھی کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی ہتھیاروں کی مار کرنے کی رینج، اہداف کو درست نشانہ بنانے کی صلاحیت اور تباہ کن طاقت میں بہتری لائی گئی ہے، جبکہ تیزی سے نئے ہتھیار بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔
سردار محیبی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پاسداران انقلاب کی حیران کن صلاحیتیں سامنے آئیں گی، جس سے دشمن حیران رہ جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنگ میں شدت بڑھنے کی صورت میں پاسداران انقلاب کے ایسے ہتھیار اور صلاحیتیں سامنے آئیں گی جو مخالفین کے لیے سرپرائز ہوگا۔
THE PUBLIC POST