کراچی:ناگن چورنگی پر 2ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے،تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

کراچی: ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کے علاقے ناگن چورنگی صدیق اکبرمسجد کے قریب 2 مبینہ ڈاکوشہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔

مشتعل شہریوں نے مبینہ ڈاکووٴں کو لاتوں اورگھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کوحراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔

ایس ایچ او نیو کراچی فرخ شہریار کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت غلام مصطفیٰ ولد غلام حسین، نثار ولد اسحاق کے ناموں سے کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینے جانے والا پرس، موبائل فون اوراسلحہ برآمد کرلیا گیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا سابقہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

Check Also

کسٹمز ڈرائی پورٹ پر اربوں کا بڑا فراڈ،جعلی پے آرڈرز کا اسکینڈل بے نقاب!

رپورٹ : عمران خان پشاور میں اضاخیل ڈرائی پورٹ پر فیصل بینک کے نام پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *