سندھ رینجرز کی کارروائی، تیس مار خان اور کمانڈو گروہ کے پانچ کارندے گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرزسندھ نےکراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد نیاز منزل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تیس مار خان اور کمانڈو گروہ کے پانچ کارندے گرفتار کر لیے۔


ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق گرفتار ملزمان میں گلفام عرف سنی ، محمد شان ، داؤد ، اشرف عرف پنو اور اسماعیل شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزمان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں لوٹ مار کی 450 سے زائد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان موٹرسائیکل، کار، رکشہ اور موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں، گرفتار ملزم محمد شان غیر قانونی اسلحہ جرائم پیشہ افراد کو فراہم کرتا تھا علاوہ ازیں ملزم محمد شان چھینی ہوئی موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز سندح نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈکیتی مزاحمت پر 5 سے 6 شہریوں کو زخمی بھی کر چکے ہیں، گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، پہلے بھی کئی بار گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں۔

Check Also

کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ،2زخمی ڈاکو گرفتار

کراچی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *