خیبرپختونخوا میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اہم ترین اجلاس گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اہم ترین اجلاس میں گورنر خیبر پختونخوا، وفاقی و صوبائی وزراء اور متعلقہ حکام شرکت کررہے ہیں، ایپکس کمیٹی کے اہم ترین اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت شرکت کر رہی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اوردہشتگردی کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدارامن کے قیام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پرغور کیا جا رہا ہے، ایپکس کمیٹی میں سیکیورٹی سمیت ترقیاتی اقدامات پربھی تبادلہ خیال ہو گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مسلح افواج، پولیس اور عوام کی شہادتوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہمارے جوانوں اور افسران کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیراعظم نے شرکاء سے کہا کہ آپ کوصوبے کی پولیس، سیف سٹیز، سی ٹی ڈی کے لیےجو کچھ چاہیے وفاق دے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہدا کی فیملیز کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔
قبل ازیں صوبائی ایڈوائزری کونسل کے ارکان وزیراعظم سے ملاقات کے لیے گورںرہاؤس پہنچے، علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے متعلقہ حکام بھی گورنرہاؤس میں موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج ٓ اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پہلے دورے پر پشاور گئے ہیں، وزیرخزانہ اورنگزیب، وزیر قانون نذیراعظم تارڑ اور وفاقی وزیر انجنیئر امیر مقام بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
THE PUBLIC POST