معروف بزنس مین اور تاجر رہنما منصور کادوانی کی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سے اہم ملاقات

کراچی(کامرس رپورٹر) معروف بزنس مین اور تاجر رہنما منصور کادوانی نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سے ان کے دفتر میں اہم ملاقات کی ملاقات میں مریم ہائٹس اور اطراف کی سڑکوں کی خستہ حالی اور علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا –

منصور کادوانی نے ٹاؤن چیئرمین کو علاقے کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مریم ہائٹس روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے اہلِ محلہ، تاجروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اس روڈ کی فوری مرمت وقت کی اہم ضرورت ہے-

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی نے انتہائی خوش اخلاقی سے تمام مسائل سنے اور مریم ہائٹس روڈ کی فوری مرمت اور کارپیٹنگ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ،ان شاء اللہ اس کام کو جلد از جلد شروع کرایا جائے گا اور علاقے میں تمام تر ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا-

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، ٹاؤن کی حدود میں جہاں جہاں ترقیاتی کام رہتے ہیں انہیں مرحلہ وار مکمل کیا جا رہا ہےمنصور کادوانی نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرحان غنی ایک متحرک اور عوام دوست چیئرمین ہیں، ان کی قیادت میں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بھی اس ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے

Check Also

وزیر توانائی کا صارفین کو اضافی اور غلط بل بھیجنے پر ڈسکوز کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے ڈسکوز (بجلی تقسیم کار کمپنیوں ) کی جانب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *