کراچی: حادثات میں 2افراد جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگا دی

کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق جبکہ اس کی 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔

جاں بحق شخص اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹریلر کو آگ لگا دی۔

دوسری جانب بلدیہ میں 24 مارکیٹ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 1 شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق شخص اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Check Also

نماز کی پابندی سے ذہنی سکون اور اطمینان حاصل ہو گیا:ہمایوں سعید

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور کامیاب فلم ساز ہمایوں سعید نے انکشاف کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *