سونم کپور نے الزبتھ ٹیلر کا12.7 ملین ڈالرز کا تاریخی ہار پہن لیا، تصاویر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ الزبتھ ٹیلر کے مشہور ہیرے اور زمرد سے مزین قیمتی ہار میں اپنی تصاویر شیئر کر کے ایک بار پھر فیشن کی دنیا کی توجہ حاصل کر لی۔

سونم کپور نے 4 نومبر کو سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ چونکہ ہر کوئی الزبتھ ٹیلر کے مشہور بلغاری ہار کے بارے میں بات کر رہا ہے، اس لیے میں نے بھی اس ہار کے ساتھ اپنے یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارہ نے اپنے لباس کے انتخاب پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرخ اور سبز رنگوں کا امتزاج ہمیشہ شاندار لگتا ہے، جبکہ اس ہار کی شہرت ہم میں سے بیشتر لوگوں سے بھی زیادہ ہیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں سونم کپور سرخ رنگ کے لباس کے ساتھ زمرد اور ہیروں سے مزین بھاری بھرکم ہار پہنے نظر آ رہی ہیں۔

یہ قیمتی ہار الزبتھ ٹیلر کو ان کے شوہر اور اداکار رچرڈ برٹن نے 1964ء میں شادی کے تحفے کے طور پر دیا تھا، یہ ہار بلغاریہ کے مشہور زمرد کے زیورات کے مجموعے کا حصہ ہے اور اس کی تیاری 1960ء کی دہائی میں ہوئی تھی۔

امریکی جریدے پیج سکس کے مطابق اس ہار کی مالیت 1 کروڑ 27 لاکھ ڈالرز ہے، اس میں 23.46 قیراط کا ناشپاتی کی شکل کا کولمبین زمرد نصب ہے، جس کے گرد ہیرے جڑے ہوئے ہیں، اس کے علاوہ ہار میں تقریباً 61 قیراط وزن کے 16 قیمتی کولمبین زمرد بھی شامل ہیں۔

ہار کا مرکزی لاکٹ الگ کیا جا سکتا ہے، جس کے باعث اسے مختلف انداز میں پہنا جا سکتا ہے، اس قیمتی مجموعے میں زمرد اور ہیروں سے بنی مماثل بالیاں بھی شامل تھیں۔

حال ہی میں امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کم کارڈیشین نے بھی روم میں بلغاریہ کے ایک اسٹور کے دورے کے دوران یہ تاریخی ہار پہن کر دیکھا تھا، وہ اپنے اسٹائلسٹ لا روچ کی معاونت سے اس ہار کو پہننے میں کامیاب ہوئیں، جس کے بعد یہ زیور ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گیا تھا۔

Check Also

عثمان مختار نے اہلیہ کی سالگرہ کویادگار بنا دیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان مختار نے اپنی اہلیہ زنیرہ انعام خان کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *