نائیجیریا پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے ایران کو شکست دیدی

ابوجا: نائیجیریا میں 13 ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کر دیا۔

قومی ٹیم نے افتتاحی میچ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں، پاکستانی پولو ٹیم ایونٹ کے اگلے مرحلے میں 13 نومبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف میدان میں اترے گی۔

نائیجیریا میں پولو ورلڈکپ کوالیفائرز کے مقابلے 9 نومبر کو شروع ہوئے، جو 16 نومبر تک جاری رہیں گے، پاکستانی پولو ٹیم کوالیفائرز جیت کر ورلڈ کپ میں جگہ بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔

Check Also

اولمپک گولڈ میڈل انعام 1 کروڑ سے بڑھا کر10 کروڑ روپے کرنے کی تجویز پیش

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں اولمپک گولڈ میڈل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *