خلیج تعاون کونسل نے ایران سے جنگی نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
جی سی سی کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران نے خلیجی ممالک پر ہزاروں میزائل اور ڈرون حملے کیے، ان حملوں میں ایئر پورٹ، بندرگاہیں، تیل و گیس کے مراکز، بجلی گھروں اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
جاسم البدیوی نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک جنگ کا حصہ نہیں تھے بلکہ انہوں نے کشیدگی روکنے کی کوشش کی، ایران کو حملوں اور ان کے نتائج کا ذمے دار ٹھہرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں نیوکلئیر پروگرام، میزائلوں، ڈرونز اور مسلح گروہوں کی حمایت جیسے معاملات شامل ہونے چاہئیں۔
ایران کا ردِعمل
دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں ایرانی نائب سفیر غلام حسین نے ان الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک نے ایران پر امریکی حملوں میں واشنگٹن کی مدد کی۔
غلام حسین نے کہا ہے کہ امریکا کی مدد کرنے پر خلیجی ممالک کو بھی جواب دہ ہونا چاہیے، خلیجی ممالک ایران پر امریکی حملوں میں سہولت کاری کا جواب دیں۔
THE PUBLIC POST