جنوبی وزیرستان؛بازار میں خوفناک دھماکا، اہم شخصیت سمیت 3 افراد جاں بحق

ڈی آئی خان:جنوبی وزیرستان میں بازار میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں اہم شخصیت سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جنوبی جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا بازار میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خانزادہ مارکیٹ کے گیٹ کے قریب پیش آیا۔

خوفناک دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں چیف آف احمد زئی وزیر ملک طارق خان، ملک سرفراز خان اور یارگل خیل جان شامل ہیں، جبکہ

2 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملک طارق خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

Check Also

کے ایم سی ملازمین کاپینشن کی عدم ادائیگی کیخلاف سندھ سیکرٹریٹ پر احتجاج

کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین نے پینشن کی عدم ادائیگی کیخلاف سندھ سیکرٹریٹ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *