پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا، 5335 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی، کاروباری ہفتے میں کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 5335 پوائنٹس کے اضافے سے 181430 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4963 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 182007 رہی جبکہ کم ترین سطح 177043 رہی۔

حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 3.74 ارب شیئرز کے سودے 169 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 482 ارب روپے اضافے سے 20237 ارب روپے ہو گئی۔

Check Also

اسپتال میں سہولیات ناکافی،کوئی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں،سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

سانحہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *