کراچی: پوش علاقوں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس کی ٹارگیٹڈ کارروائی، لوٹی گئی رقم، ریال اور اسلحہ برآمد

کراچی میں ساؤتھ انویسٹیگیشن پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے پوش علاقوں میں گھروں میں وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ انویسٹیگیشن توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شہر کے پوش علاقوں میں گھروں کو نشانہ بناتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے لوٹی گئی رقم، سعودی ریال اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے 2 مئی کو فیز 5 خیابانِ شجاعت میں ایک گھر میں واردات کی تھی، جہاں سے طلائی زیورات، نقد رقم، ڈالرز اور لائسنس یافتہ اسلحہ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ایس ایس پی توحید رحمان کے مطابق واقعے کا مقدمہ 3 مئی کو تھانہ درخشاں میں درج کیا گیا تھا جبکہ دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Check Also

کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہوا مگر اسٹریٹ کرائم کم ہوئے ہیں، کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ہفتے کے دوران بھتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *