کراچی میں کسٹمز کی کارروائی؛ ایرانی اسمگل شدہ ہزاروں لیٹر پیٹرول و ڈیزل برآمد

کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی اسمگل شدہ 39 ہزار 550 لیٹر پیٹرول اور ڈیزل برآمد کرلیا۔
موصولہ خفیہ اطلاع پر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ٹیم نے غنی چورنگی سائٹ اور گلبائی پل پر ایرانی پیٹرول و ڈیزل سے لدے 2 ٹینکرز روک کر متعلقہ دستاویزات طلب کیں، تاہم ٹینکرز کے عملے دستاویزات فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکر نمبر ٹی ایل ڈی 918 سے بائیکو ریفائنری کی جعلی انوائس بھی برآمد ہوئی۔

حکام کی جانب سے آئل ٹینکرز کی جانچ پڑتال کے دوران دونوں ٹینکرز سے مجموعی طور پر 39 ہزار 550 لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل اور پیٹرول برآمد ہوا۔ کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ فرید سالارزئی کے مطابق برآمد ہونے والے ڈیزل، پیٹرول اور دونوں آئل ٹینکرز کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 51 لاکھ روپے ہے۔

حکام نے مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ ڈیزل، پیٹرول اور دونوں آئل ٹینکرز ضبط کرلیے ہیں۔

Check Also

کسی میں اخلاقی جرأت ہے تو وہ استعفیٰ دے:لطیف کھوسہ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے سلمان اکرم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *