پی ٹی آئی میں تقسیم؛ اختلافات ختم کرانے کیلیے رہنما متحرک

پشاور(پبلک پوسٹ)پی ٹی آئی میں تقسیم کی خبریں درست ثابت ہونے لگیں، پارٹی رہنما اختلافات ختم کرانے کے لیے میدان میں آ گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں شوکت یوسفزئی متحرک ہوگئے ۔سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے رابطے کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا ہے۔ مصالحت کی کوششیں کررہا ہوں دیکھتے ہیں کس حد تک کامیاب ہوتا ہوں۔شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں ہیں، ان سے رابطے کی کوشش کررہا ہوں۔

Check Also

خطے کی صورتحال؛ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا اعلیٰ سطح وفد کے ساتھ دورۂ سعودی عرب

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف 6 تا 8 اگست سعودی عرب کا سرکاری دورہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *