اقرا عزیز اور شجاع اسد ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے ’پیرَڈائز‘ میں جلوہ گر ہونے کو تیار

پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز اور ابھرتے ہوئے اداکار شجاع اسد پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

اقرا اور اسد اپکسپریس انٹرٹینمنٹ کے نئے ڈرامہ سیریل ’پیرَڈائز‘ رومانوی کردار ادا کریں گے جو 14 اپریل سے ایکسپریس ٹی وی پر نشر کیا جائے گا۔ ڈرامہ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے پیش کیا جائے گا۔

ڈرامے کی ہدایت کاری معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین نے کی ہے جبکہ تحریر ناصر حسین اور یاسر تاج کی مشترکہ کاوش ہے۔ ’پیرَڈائز‘ ایک منفرد اور دل کو چھو لینے والی رومانوی کہانی ہے جو یہ دکھاتی ہے کہ محبت بعض اوقات دھیرے دھیرے دروازہ کھٹکھٹاتی ہے، اور انسان کو اس کا احساس بعد میں ہوتا ہے۔

مرکزی کرداروں میں فیا اور تیمور کی کہانی بیان کی گئی ہے، جو روایتی ’پہلی نظر کی محبت‘ سے ہٹ کر ایک گہرے تعلق کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ ڈرامہ ناظرین کو جذبات، تعلقات اور ایک نئی رومانوی دنیا میں لے جائے گا جس کہانی منفرد ہوگی۔

Check Also

ہانیہ عامر کے بڑے فلاحی اقدام نےمداحوں کے دل جیت لیے

پاکستان کی مقبول ترین نوجوان اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے خوبصورت اور انسان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *