پنجاب میں کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں، گرمی میں مزید اضافے کا امکان

لاہور(پبلک پوسٹ)پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج کا دن ملا جلا موسم لے کر آیا ہے۔ کہیں بارش، کہیں گرد آلود ہوائیں اور کہیں بادل بغیر برسے گزر جائیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافے کے امکانات ہیں۔

گجرانوالہ اور راولپنڈی ڈویژن میں آج بارش ہونے کا امکان ہے جب کہ جنوبی پنجاب اور لاہور ڈویژن میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بارش کے امکانات نسبتاً کم ہیں۔

جن اضلاع میں بارش ہوگی، وہاں گرمی کی شدت کچھ کم محسوس کی جائے گی، تاہم مجموعی طور پر درجہ حرارت میں اضافہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا موجودہ سسٹم آج پاکستان سے نکل جائے گا۔

لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کا نورین نیازی سے بیٹیوں کی ملاقات کرانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کی دونوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *