میزبان ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں پاکستان کی معروف اداکارہ سے معافی مانگ لی ، وجہ بھی سامنے آ گئی 

لاہور ((پبلک پوسٹ))پاکستان کی معروف اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ دن قبل اپنے براہ راست ٹی وی شو میں تصدیق کیے بغیر غلطی سے ایک اداکارہ کی شادی کا اعلان کیا۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں کسی اداکارہ کا نام لیے بغیر ان سے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ انہوں نے تصدیق کیے بغیر کچھ دن قبل اپنے عید الفطر کے شو پر اداکارہ کو شادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی شادی کا اعلان کیا۔

ندا یاسر نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پروگرام میں اداکارہ انمول بلوچ کو بھی ان نوبیاہتہ اداکاراؤں میں شمار کیا تھا، جنہوں نے رواں برس شادی کی۔ندا یاسر نے اپنے عید شو میں دعویٰ کیا تھا کہ انمول بلوچ بھی ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے حال ہی میں شادی کی۔

ندا یاسر نے انمول بلوچ کے شادی شدہ ہونے کا دعویٰ اس وقت کیا تھا جب کہ ان کےعید شو میں گلوکار فلک شبیر اور اداکارہ سارا خان نے شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز کی شخصیات کو مبارک باد پیش کی تھی۔

ندا یاسر کے دعوے کے بعد انمول بلوچ کی خاموشی سے شادی کرنے کی خبریں پھیلیں تو انہوں نے وضاحتی بیان جاری کیا کہ تاحال ان کی شادی نہیں ہوئی۔اور اب ندا یاسر نے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تصدیق کیے بغیر اداکارہ کی شادی کا اعلان کیا۔

ندا یاسر نے اپنے ہی مارننگ شو میں انمول بلوچ کا نام لیے بغیر ان سے معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے تصدیق کیے بغیر ان کی شادی سے متعلق بات کی، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ٹی وی میزبان نے بتایا کہ انہیں بھی ایک شوبز شخصیت نے اداکارہ کی شادی سے متعلق بتایا تھا۔ ان کے مطابق شوبز شخصیت کی جانب سے بتائی گئی بات ان کے ذہن میں رہ گئی اور انہوں نے عید الفطر کے موقع پر اپنے شو میں اداکارہ کو ان اداکاراؤں میں شمار کیا جن کی شادی ہو چکی تھی۔ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی جانب سے براہ راست شو میں اداکارہ کی شادی کی تصدیق کرنے کے بعد مذکورہ اداکارہ نے انہیں فون کیا اور بتایا کہ ان کی تاحال شادی نہیں ہوئی۔

ٹی وی میزبان نے اعتراف کیا کہ کسی کی جانب سے خصوصی طور پر کسی لڑکی کی شادی کی تصدیق کرنے سے لڑکی کو نقصان ہو سکتا ہے، ہر کسی کو تصدیق کے بعد ایسا اعلان کرنا چاہیے اور یہ کہ انہوں نے تصدیق نہیں کی، انہوں غلط کیا اور ان سے غلطی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اپنے معافی نامے میں مذکورہ اداکارہ کا نام نہیں لے رہیں، کیوں کہ اگر وہ ان کا نام لیں گی تو پھر سے خبریں شائع ہوں گی۔

Check Also

میمونہ قدوس کا کیرئیر کے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف

اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *