منکی پاکس پھیلاو کے خدشات؛ جمرود میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ

پشاور(پبلک پوسٹ)منکی پاکس پھیلاو کے خدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقے غنڈی پمپ ہاوس میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

ڈی سی اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاون 12 دن کے لیے نافذ کیا گیا ہے اور اس دوران محلہ پمپ ہاوس غنڈی سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا مقصد منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

لاک ڈاون کے دوران صرف ضروری اشیاء خورونوش، ادویات، جنرل اسٹور، تندور اور ایمرجنسی سروسز کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Check Also

’بے وفائی پر ایک غلطی معاف کی جاسکتی ہے‘راکول پریت سنگھ کا رشتوں میں دھوکے پر اظہار خیال

بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے رشتوں میں بے وفائی اور معافی کے موضوع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *