پراگ نے آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے لگا دیے

کولکتہ(پبلک پوسٹ)ریان پراگ آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ اعزاز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔

13 ویں اوور کی پہلی گیند پر شمرون ہٹمائر نے معین علی کی بولنگ پر سنگل لے کر پراگ کواسٹرائیک دی، جنہوں نے اگلی 4 بالز پر لانگ آن اور اسکوائر لیگ باؤنڈری کی جانب چھکے جڑے۔

معین نے مزید چھکے سے بچنے کیلیے وائیڈ بال کردی مگر فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اگلی گیند پر پراگ نے لانگ آف پر سکسر جڑا۔

اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہٹمائر نے سنگل لے کر پھر اسٹرائیک پراگ کو دی، جنہوں نے ورون چکرورتی کو ریوس سوئپ پر چھکا جڑ کر اپنی 6 قانونی بالز پر 6 چھکے جڑنے کا کارنامہ انجام دیا۔ ان کی ٹیم راجستھان رائلزایک رن سے یہ میچ ہار گئی۔

Check Also

ثناء میر نےویمن ٹیم پر تنقید کرنیوالوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناء میر نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *