ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کیلئے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے؟ اداکارہ کا بیان آگیا

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ہانیہ عامر نے حالیہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا ہے۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انسٹاگرام پر صرف ایک ہی اکاؤنٹ ہے اور اس کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو ان کے نام سے منسوب کسی اور اکاؤنٹ سے فرینڈ ریکوئسٹ موصول ہو تو وہ اسے فوری طور پر رپورٹ کریں۔ اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے درخواست کی کہ جعلی اکاؤنٹس سے محتاط رہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایسی خبریں سامنے آئی تھیں کہ بھارت میں پہلگام واقعے کے بعد ہانیہ عامر کے اصل اکاؤنٹ پر ممکنہ پابندی کے باعث انہوں نے بھارتی مداحوں کے لیے نیا انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے۔ تاہم اداکارہ نے ان افواہوں کو غلط قرار دے کر ان کی تردید کر دی ہے۔

f

Check Also

بہن نے مدھوبالاکی دلیپ کمار سےادھوری محبت کے اصل راز سے پردہ اٹھا دیا

برصغیر کے سنیما کی معروف اداکارہ مدھوبالا کی بہن مدھر بھوشن نے دلیپ کمار اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *