بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کرگیا، کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا

کراچی(پبلک پوسٹ)مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کر گیا جو کراچی سے تقریباً 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سسٹم کے مزید شدت سے مضبوط ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی طرف بڑھے گا۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے، سسٹم کے ردوبدل سے متعلق وقتاً فوقتاً آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سسٹم کے زیر اثر کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چل رہی تھیں۔

Check Also

شہباز شریف کا رابطہ؛ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: شہباز شریف کے رابطے پر مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم ہاؤس آنے کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *