اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمرشادی کی ممانعت کا بل مسترد کردیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین ایشوز پر آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔

آج کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔

تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی حیثیت سے متعلق استفسار آج کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

اس کے علاوہ خلع کی صورت میں مہر کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ۔ بچوں کی شادی کے امتناع کا بل 2025ء برائے اسلام آباد، خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے بھیجا گیا “Child marriage restraint Act” اور مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل 2025ء کا جائزہ لیا جانا بھی آج کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ تھا۔

Check Also

اچھرہ میں تین بچوں کے قتل کیس میں ہولناک انکشافات، ماں نے اعترافِ جرم کر لیا

لاہور: لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کے لرزہ خیز قتل کیس کی تفتیش …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *