بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کوفائرنگ کر کے زخمی کردیا

بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے ذاتی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او پاکپتن کا کہنا ہے کہ ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر کے اس سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ڈی پی او پاکپتن کے مطابق ملزم موسیٰ مانیکا کا کہنا ہے کہ اس نے کام میں غفلت برتنے پر ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موسیٰ مانیکا کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

Check Also

گلگت بلتستان میں ن لیگ کے سواکسی جماعت نے ایک اینٹ نہیں لگائی، عظمیٰ بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ن لیگ کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *