پنجاب: اسموگ اور فضائی آلودگی پرقابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف

پنجاب حکومت نے اسموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع محکمہ ماحولیات کے مطابق محکمہ ماحولیات نے ڈسٹ سپریشن وہیکلز کی ٹیسٹنگ شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹ سپریشن وہیکل چاروں اطراف پانی کا چھڑکاؤ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ دھول کنٹرول کرنے والی یہ گاڑی فضا میں 120 میٹر تک پانی کا چھڑکاؤ کرسکتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈسٹ سپریشن وہیکل مسٹ فین ٹیکنالوجی پر کام کرتی ہے۔

Check Also

معروف شاعر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف پاکستانی شاعر اور استاد ڈاکٹر فخر عباس 50 برس کی عمر میں انتقال کر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *